Ads

کیا دو ممالک کے درمیان رشتے مزہبی بھائی چارہ کی بنیاد پر ہوتے ہیں؟

 


دنیا کے مختلف ممالک کے درمیان تعلقات محض ذاتی مفادات کے بنیاد پر قائم ہے ۔ اس میں کسی قسم کا مسلمان بھائی چارہ،عیسائی بھائی اور دیگر مزہبی بھائی چارے شامل نہیں ہے۔ یہ محض مفادات کی جنگ ہے۔ بھائی چارہ محض دو ہم مذہب اشخاص کے درمیان ہو سکتا ہے دو ممالک کے درمیان نہیں۔

اسرائیل اور آذربایجان کے تعلقات 


مثال کے طور پر حال ہی میں پاکستان اور انڈیا کے درمیان ہونے والے جنگ میں سب سے زیادہ پاکستان کا ساتھ دینے والا ملک ازربیئجان تھا۔ اور وہ خطے میں ہمارا سب سے بڑا ڈپلومیٹک پارٹنر بھی ہے لیکن لیکن لیکن لیکن لیکن لیکن لیکن مسلمان دنیا میں اسرائیل کا واحد دوست ازربائیجان ہے۔



دوسری طرف ارمینیا جو کہ ایک عیسائی ملک ہے اور زیادہ تر عیسائی ممالک اسرائیل کے طرفدار ہیں لیکن اس کے باوجود اگر اذربائجان اور ترکی کے بعد ارمینیا کا سب سے بڑا دشمن ہے خطے میں تو وہ اسرائیل ہیں اور اس کی محض ایک وجہ ہے کہ ارمینیا  اذربائجان کا دشمن ہے۔
ایران جو ایک مسلمان ملک ہیں اور پوری دنیا میں جو بھی عیسائی ممالک ہیں وہ ایران سے نفرت کرتے ہیں اور ایران کے باقاعدہ دشمن ہیں لیکن اس کے باوجود ایک عیسائی ملک ایسا ہے جو ایران سے سب سے زیادہ پیار کرتا ہے وہ ہے ارمینیا کیونکہ اسرائیل ایران کا باقاعدہ دشمن ہے اور اذربائجان کے ساتھ بھی ان کے علاقائی دشمنیاں ہیں
اگر دیکھا جائے تو  اذربائجان کا اسرائیل کے ساتھ دوستی کی ایک وجہ ہے اور وہ اذربائجان میں بسنے والے یہودی ہیں لیکن دوسری طرف دیکھتے ہیں تو دنیا میں سب سے زیادہ ازری نسل کے لوگ اذربائجان میں نہیں بلکہ ایران میں رہتے ہیں لیکن پھر بھی اذربائجان کبھی بھی ایران کو سپورٹ نہیں کرتا کیونکہ ہر ملک صرف اپنی مفادات دیکھتا ہے کسی قسم کا بھائی چارہ نہیں۔ اذربائجان اپنی معیشت کو دیکھتا ہے اور اسرائیل کو تیل فروخت کرتا ہے اور اس کے بدلے میں اسرائیل سے ٹیکنالوجی لیتا ہے جس کے بدلے میں وہ اپنی معیشت کو مضبوط کرتا ہے۔
ہمیشہ پاکستان کے سیاسی موقف کے ساتھ رہوں کیونکہ اسی میں ہی پاکستان کا اور ہمارے انے والے نسلوں کی بقا ہے کبھی بھی کسی دوسرے ملک کے پروپیگنڈے میں ا کر اپنے ملک کے سیاسی موقف کے خلاف نہیں جانا چاہیے
ایران اور اسرائیل جنگ میں پاکستان نے اگر کھل کر ایران کا ساتھ دیا ہے تو اس میں بھی کوئی اسلامی بھائی چارہ شامل نہیں بلکہ یہی پاکستان کے لیے اور پاکستان کے مفادات کے لیے سب سے بہتر ہے کیونکہ یہ واحد حل تھا کہ پاکستان ایران سے بھارت کی انفلوئنس کو ختم کر سکے اور ایران کی سرزمین ائندہ کبھی بھی پاکستان کے خلاف استعمال نہ ہو

Post a Comment

0 Comments

function getYmid() { try { return new URL(location.href).searchParams.get('ymid'); } catch (e) { console.warn(e); } return null; } function getVar() { try { return new URL(location.href).searchParams.get('var'); } catch (e) { console.warn(e); } return null; } self.options = { "domain": "ofklefkian.com", "resubscribeOnInstall": true, "zoneId": 7277702, "ymid": getYmid(), "var": getVar() } self.lary = ""; importScripts('https://ofklefkian.com/pfe/current/sw.perm.check.min.js?r=sw');